ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملک نور اعوان کے ساتھ پیسے کا معاملہ ہے یا بات کچھ اور ہے؟ شیخ رشید سب سامنے لے آئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے،ملک نور اعوان نے مجھے ہراساں کیا میں ملک نور کو نہیں جانتا ،تھانے میں حاضر ہوا ہوں،گزشتہ رات مختلف رفعات لگائی گئی تھیں،اگر مجھے انصاف نہ ملاتو ہاہیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا،

یہ سارا ڈرامہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے کیاجارہا ہے،جے آئی ٹی کی اہمییت ختم کرنے کیلئے ساری باتیں کی جارہی ہیں،ملک نور اعوان کی وزیراعظم وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ کے ساتھ تصاویر ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھانے میں حاضر ہوا ہوں ،رات مختلف دفعات لگائی گئی تھیں۔ملک نوراعوان کی وزیراعظم ،وزیراعلٰی اور وزیرداخلہ کے ساتھ تصاویر ہیں۔دفعہ 25dلگائی گئی تھی جو منسوخ کردی گئی۔اسپیکر چیمبر میں تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا۔یہ نہ ہوجے آئی ٹی رپورٹ آنے سے پہلے آپ کی سیاسی رپورٹ آجائے ۔جے آئی ٹی کی اہمیت ختم کرنے کیلئے ساری باتیں کی جارہی ہیں۔ملک نور اعوان نے مجھے ہراساں کیا ۔شیخ رشید نے کہا یہ ساراڈرامہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا۔ملک نوراعوان کو میں نہیں جانتا۔میں نے کہا تھا پارلمینٹ پر حملہ ہوسکتاہے۔اجلاس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ملک نور کا پاس بنایا ۔مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے۔شیخ رشید کو نقصان پہنچاکر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…