بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

مسلم ممالک کا اتحاد ،سعودی عرب اورقطرکے حوالے سے پاکستان نے اپنافیصلہ سنادیا،بھارتی سازش بے نقاب

datetime 8  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ٗ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے ٗ کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے ٗ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے ٗپاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے ٗ

بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے ٗقطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کی ہے اور مسلسل کررہا ہے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں 9 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور 12 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے سیدعلی گیلانی کی اپیل پر کشمیری یوم احتجاج منارہے ہیں پاکستان بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی چاہیئے کہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے علاوہ خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم نے بھارت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کی عسکری طاقت کے بارے میں بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے،اس لیے بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے،

دونوں ممالک کو تعلقات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا اور تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکہ کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کی خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے

پاکستان امنت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے ٗپاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…