پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسہ آیا اور بنی گا لا گیا،اکبر ایس بابر کا انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گا لا گیا،پھر وہ پیسا بینکوں میں گیا ،پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا ؟عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ،اب وہ بند گلی میں ،اس لیے رابطہ نہیں رہا ،عمران خان اخلاقیات کے پروفیسر بنتے ہیں ،اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گا لا گیا،پھر وہ پیسا بینکوں میں گیا ،پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ان خان کا عہد تھا سیاسی قیادت ورکر منتخب کریں گے ،اب عمران خان حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوارہے ہیں ،ان کی انتخابی مہم انٹرا پارٹی چیف الیکشن کمشنر چلا رہا ہے ۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر پیپلز پارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دے گا ،ہم کسی صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے ہیں ،انہوں نے تحریک انصاف کو چوں چوں کا مربہ بنا رکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…