اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کور کمانڈرز کانفرنس نے کابل دھماکے کے بعد افغانستان کی دھمکیوں اورالزامات مسترد کردیئے

datetime 6  جون‬‮  2017 |

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر لگائے جانے والے غلط الزامات اور دھمکیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے،

پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے ،افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر میں علاقائی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکاء نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس میں کابل دھماکے کے بعد پاکستان پر غلط الزامات اور دھمکیوں بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنے اوراندرونی حقیقی مسائل کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے شرکاء نے علاقائی امن واستحکام کیلئے مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے ہروقت تیا رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…