اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں،قمر زمان کائرہ نے کھلاڑیوں کو سرپرائز دیدیا

datetime 6  جون‬‮  2017 |

لالہ موسیٰ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کھلاڑیوں کو سرپرائز دیدیا میڈیا پر ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی خبرؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کا پیپلز پارٹی کے ساتھ جینے مرنے کا عہد ہے ، پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کو آخر کار پچھتانا پڑے گا، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ میری پہلی اور آخری محبت ہے،

پیپلز پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہو گا کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے افواہیں بے بنیاد ہیں ،میں اور ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے دشمنوں کے خلاف آ ہنی دیوار ہیں۔منگل کو کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کاد یرینہ ورکرہوں اور پیپلز پارٹی ہماری نس نس میں رچی بسی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، سیاسی ورکر کیلئے پارٹی ماں ہوتی ہے اور ماں سے غداری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات کو پوسٹ بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں ، جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہوتا میری جماعت اور میری قیادت نے مجھ جیسے کارکن کو لالہ موسیٰ جیسے شہر سے اٹھا کر ملکی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچا دیا اس سے بڑھ کر مجھے اور کیا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا بھٹو خاندان سے دیرینہ تعلق چلا آرہا ہے اور پارٹی کیلئے ہمارا خاندان ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اب بھی قیادت نے مجھے وسطی پنجاب کی صدارت دے کر پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جو ذمہ داری سونپی ہوئی ہے اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…