جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

نہال ہاشمی سپریم کورٹ میں پیش،5جون تک جواب طلب:جس دن تقریر کی اس دن روزہ تھا،(ن)لیگی رہنما

datetime 1  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جون تک جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق متنازعہ تقریر پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخودنوٹس لئے جانے پر نہال ہاشمی آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

نہال ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ جس دن انہوں نے جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کی اس دن میرا روزہ تھا جس پر اعجاز الاحسن نے کہا کہ روزہ تو سب کا ہوتا ہے۔آپ نوٹس کا جواب دیں جس کا موازنہ آپکی تقریرکی ویڈیوسے کیا جائے گا۔بنچ کے رکن شیخ عظمت سعیدنے کہا کہ نہال ہاشمی کی زبان میں کوئی اور بول رہا تھا۔ایسی دھمکیاں تو دہشتگرد مافیا دیتے ہیں۔بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم بلا خوف و خطر ہو کر فیصلے دیتے ہیں چاہے انجام جو بھی ہو ،انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو! آپکی حکومت نے دہشتگرد مافیا کوجوائن کرلیا ہے۔آپ کی حکومت میں ہمیں دھمکایاجارہاہے۔کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی کی گزشتہ روز ایک ویڈیووائرلہوئی تھی جس میں انہوں نے براہ راست جے آئی ٹی کونشانہ بنایا تھا،جس پر چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔سابق سینیٹر اور (ن)لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی ۔میں عدلیہ اور اللہ تعالی سے بھی معافی مانگتا ہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نہال ہاشمی آج طلب کئے جانے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میں نے کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔میں نے ایک مائنڈ سیٹ کے حوالے سے بات کی تھی ۔میں ایک سیاسی کارکن ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی بیان نہیں دلوایا گیا۔اس قسم کے تہمت مجھ پر نہ لگائی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…