جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹوکے فیصلے سے اختلاف،آصف زرداری نے بڑا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف لاڑکانہ میں کیا کرنیوالی ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیو ں کے باعث صوبے میں پارٹی سے ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں پارٹی کی صوبائی قیادت کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ ان ارکان سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

آصف علی زرداری ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو منانے کے حق میں نہیں تھے تاہم پارٹی کی سینئر قیادت اور خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کی رائے تھی کہ انتخابات کا انعقاد نزدیک ہے ۔ایسی صورت حال میں پارٹی رہنماؤں کی ناراضی انتخابات میں پارٹی کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے ۔آصف علی زرداری کی بیرون ملک روانگی کی اطلاعات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ بلاول بھٹو زرداری بھرپور انداز میں اپنی پالیسیاں پر عملدرآمد کراسکیں ۔ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں نے پیپلزپارٹی قیادت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی تواتر کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی قیادت کو یقین تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اندرون سندھ سے کامیابی حاصل کرنے میں کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔تاہم پہلے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی کوششوں اور پھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سندھ کے مختلف شہروں میں جلسوں کے انعقاد نے پیپلزپارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کندھ کوٹ میں منعقدہ جلسے کے دروان صوبے کی اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع تھی

تاہم مزید کچھ اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کے بعدکندھ کوٹ جلسے میں اس کا اعلان نہیں کیا گیا ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور لیاقت جتوئی کی بھرپور کوششوں کے بعد بھٹو خاندان کے اہم افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر بھی پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ عمران خان جلد لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اور اس جلسے میں ممتاز بھٹو، امیر بخش بھٹو ،پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان اسمبلی ،سابق بیوروکریٹس اور اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ لاڑکانہ میں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور حکمت عملی مرتب کی جائے ۔تحریک انصاف اس جلسے سے پیپلزپارٹی کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اندرون سندھ سے کلین سوئپ کا خواب اس کی خام خیالی ہے۔

ادھر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے سلسلے میں سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو منانے کے حق میں نہیں تھے تاہم پارٹی کی سینئر قیادت اور خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کی رائے تھی کہ انتخابات کا انعقاد نزدیک ہے ۔ایسی صورت حال میں پارٹی رہنماؤں کی ناراضی انتخابات میں پارٹی کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف علی زرداری کی بیرون ملک روانگی کی اطلاعات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ان کی غیر موجودگی میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے تمام معاملات دیکھیں گے اور بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…