اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بزدل فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ایل او سی پر پاکستانی دیہی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بزدل فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے
ہوئے ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں دیہی آبادی کو نشانہ بنایا ہے ، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی ہے جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاررروائی نے بزدل دشمن کی توپیں خاموش کر دیں۔