اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

دفاعی شعبے میں ایک اور اہم قدم،پاکستان نے افریقی ممالک کو بڑی پیشکش کردی

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیا ں حاصل کی ہیں اور افریقی ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے،صدر نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی۔

وہ بدھ کو ایوان صدر میں افریقی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے جس میں جنوبی افریقہ، نیونس، کینیا، الجزائر، مصر، صومالیہ، سوڈان، مراکش، نائیجیریا ، ماریشس اور لیبیا کے سفیراورہائی کمشنر شریک تھے۔اس موقع پر صدر مملکت نے افریقی یونین کے قیام کی 54ویں سالگرہ پر سفیروں کو مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ افریقی ممالک اس سلسلے میں پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی خاص اہمیت ہے۔ پاکستان نے افریقی ممالک سے تعلقات میں مزید قربت کے لیےْ لک افریقہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد سیاسی، تعلیمی،ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزیداضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور

ایک خطہ ، ایک روڈ کا منصوبہ پورے خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کو ملانے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لیے افریقی ممالک اس سے استفادے کے لیے تیاری کریں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک شاہراہ کا منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس سے کئی خطے ایک دوسرے کے قریب ہوکر عوام کی قسمت بدل سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان سیاست، معیشت،سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں کئی قدریں مشترک ہیں ، باہمی تعاون میں اضافہ کرکے ان مشترکہ اقدار سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر افریقی سفیروں کیڈین اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرمپینڈولو جیلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا جو قابل ستائش ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نائجیریا کے سفیر نے پاکستان کے تعاون کا شکر ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…