جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو،عالمی عدالت کافیصلہ،پاکستان کو اب کیا کرنا چاہئے؟پرویزمشرف نے مشورہ دیدیا

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر رائے دینے کا کسی کو حق نہیں ،کلبھوشن بارے عالمی عدالت کا فیصلہ غلط ہے ٗتسلیم نہیں کرنا چاہیے ٗ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔

ایک انٹرویومیں پرویز مشرف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں غلط فیصلہ کلبھوشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو دیکھ رہا تھا ٗ کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرنی چاہیے اور نہ کسی کو بھی قومی سلامتی کے معاملے پر مداخلت کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا ہی نہیں چاہیے تھاجبکہ کلبھوشن کا کورٹ مارشل ہوا ہے یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے بھارت بلوچستان میں دہست گردی کررہا ہے، کسی کو حق نہیں کہ قومی سلامتی پر ہمیں رائے دے ، اگر ایسی بات ہے تو اجمل قصاب کا معاملہ عالمی عدلات لے جانا چاہیے تھا۔سابق صدر نے کہاکہ آئی سی جے میں بھاتی لابی چلتی ہے،بھارت کلبھوشن جیسے لوگوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے بلوچستان میں کچھ لوگ پٹاخے چلاتے ہیں اور بھارت ان کی مدد کرتا ہے ، بھارت ان ہی ایشوز کا سہارا لے کر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرتا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کرے گی، پاک فوج کی سرپرستی میں انتخابات ہونے چاہئیں ورنہ سندھ میں پی پی اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) پھر سے کامیاب ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…