اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور پاک فوج میں تنازعہ،پیپلزپارٹی نے اپنے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پاک فوج کے موقف کی حمایت کردی اور کہاکہ پاک فوج نے ڈان لیکس پر وزیراعظم ہاؤس کا نوٹیفیکیشن مسترد کرکے درست کیا، پاناما پر جے آئی ٹی کا بھی کچھ نہیں ہونا، جندال کے ساتھ وزیراعظم کی مری میں ملاقات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

بھارت کشمیریوں کو مار رہا ہے اور وزیراعظم بھارتیوں کیساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں خورشیدشاہ نے کہاکہ زیرداخلہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ڈان لیکس رپورٹ متفقہ نہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ چودھری نثار کی بات سن کرہی میں نے کہا تھا کہ انکوائری کمیٹی کا کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔انہو ں نے کہاکہ ذمہ دار افراد کوفارغ کرکے کچھ کو بچا لینا درست نہیں۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے کہاکہ پاناما پر جے آئی ٹی کا بھی کچھ نہیں ہونا۔انہوں نے کہاکہ جندال کے ساتھ وزیراعظم کی مری میں ملاقات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔بھارت کشمیریوں کو مار رہا ہے اور وزیراعظم بھارتیوں کیساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہاکہ بھارت میں پاکستانی ملبوسات کے دوکانوں کو جلایا جارہا ہے اورہمارے وزیراعظم بھارتیوں کے ساتھ بزنس بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جندال سے اتنی خفیہ ملاقات کہ ایجنسیوں اور میڈیا سے بھی چھپایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پاکستان کی سکیورٹی کا ایشو تھا۔خورشیدشاہ نے کہاکہ چھوٹوں کو سزا دیگر بڑوں کو بچایا جارہاہے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…