جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

بڑی تباہی کا سبب،مردان یونیورسٹی واقعے پر اسفندیارولی کا شدیدردعمل،تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے ہاتھوں ساتھی طالب علم کو قانون ہاتھ میں لے کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں زیر تعلیم نوجوان نسل اور معاشرے میں صبر و برداشت کا مادہ ختم ہونا نیک شگون نہیں اور یہ بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے،

لہٰذا قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کا تعین کرنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی اور اگر کسی شخص نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو اس کیلئے ملک میں قانون موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ سانحے کی جوڈیشل انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…