اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کا فیصلہ ،ملک کاوزیر اعظم کون ہوگا؟ایاز صادق نے اعلان کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چےئر مین سینٹ کے استعفیٰ کی نوبت نہیں آئیگی سوموار کے روز انکے گھر جا کر مناؤں گا ‘پانامہ کا فیصلہ بھی آجائیگا اور نوازشر یف ہی اس کے ملک کے وزیر اعظم رہیں گے ‘کل بھوشن کے خلاف سزا اور انکو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں ‘کر نل (ر) حبیب ظاہرکا اغواء باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہی کیا گیا ہے‘

ڈان لیکس کے معاملے کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے ‘پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری تیز ی کے ساتھ آرہی ہے ‘ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے مگر مجھے کہیں16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نظر نہیں آرہی ‘دریاؤں میں پانی نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کبھی لوڈشیڈ نگ زیادہ ہوجاتی ہے سب کچھ اللہ کی مر ضی سے چلتا ہے حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہی ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے عہدے کا کوئی اور امیدوار نہیں اور جن لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہے وہ اپنے دل سے نکال دیں نوازشر یف ہی اس ملک کے وزیر اعظم رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جوباتیں کی جا رہی ہیں میں نے بھی پانامہ کے سب کاغذت کو دیکھا ہے اس میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے وزیر اعظم کو کوئی خطر ہ ہو اس لیے پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئیگا قوم کے سامنے آجائیگا مگر وزیر اعظم میاں نوازشر یف ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چےئر مین سینیٹ رضا ربانی وزراء کے ایوان میں نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں میری ان سے ٹیلی فونک بات ہوگئی ہے ان کی سینیٹر اسحاق ڈار سے اچھی دوستی ہے میں انکو ساتھ لیکر سوموار کے روز رضا ربانی کے پاس جاؤں گا

اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں گے اورانکے استعفیٰ کی نوبت نہیں آئیگی اور معاملات حل ہو جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی جاسوس کو آئین کے تحت سزا دی گئی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں

اور میرے سپیکر بننے سمیت سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مر ضی سے ہوتا ہے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے مگر مجھے کہیں16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نظر نہیں آرہی ‘دریاؤں میں پانی نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کبھی لوڈشیڈ نگ زیادہ ہوجاتی ہے مگر لوڈشیڈ نگ کے حالات2013جیسے نہیں بلکہ بہت زیادہ بہتر آئی ہے اور انشاء اللہ لوڈشیڈ نگ پر مکمل قابو پا لیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…