جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

مردان یونیورسٹی قتل،حکومت کا سخت فیصلہ،وزیراعظم نوازشریف نے احکامات جاری کردیئے

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بہت دکھ ہوا ، پوری قوم کواس واقعے کی مذمت کرنی چاہی،

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی میں مشتعل افراد کے ہاتھوں طالب علم کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ مردان یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بہت دکھ ہوا ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،واقعے میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کواس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے،مجرموں کوباورکرایاجائے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔انھوں نے کہاکہ قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرے ،کوئی باپ اس خوف سے اپنے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی ۔ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔واضح رہے کہ مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل افراد نے طالبعلم مشال خان کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…