اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سب سے بڑے بم کا حملہ،صورتحال تبدیل،افغان سفیرآرمی چیف کے پاس پہنچ گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)سب سے بڑے امریکی بم کا حملہ،صورتحال تبدیل،افغان سفیرآرمی چیف کے پاس پہنچ گئے- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں امریکی مدرآف آل بم کے حملے کے بعد پاک افغان اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے ہیں،افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک افغان پارلیمانی رابطوں کی اشرف غنی کی تجویز اسپیکر ایاز صادق اور دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہے۔اسپیکر نے اس سلسلے میں پالیمانی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمانی وفد وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کی پاکستانی پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان کی تجویز سے اتفاق کر لیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریفکو خط لکھ کر پاکستانی پارلیمانی وفد کو دورہ کی دعوت دی گئی تھی۔اشرف غنی نے کہا تھا کہ پارلیمانی روابط سے کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پاکستان کا پارلیمانی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…