جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

افغانستان کی صورتحال،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکہ اور نیٹو کو دوٹوک جواب دیدیا

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

راولپنڈی ( آ ئی این پی ) مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہیں ، آرمی چیف  نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ، خطے میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کوششیں جاری رکھے گی،پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر امن کے لئے کام کرنے کو تیار ہے ، مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہیں ،پاک افغان سیکیورٹی میکنزم اہمیت کا حامل ہے،

دونوں ممالک کو سیکیورٹی معاملات کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے، سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا، سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ برطانیہ کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں باہمی امور سمیت علاقائی امور بھی زیر غور آئے ۔ ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ آرمی چیف نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل نک کارٹر ، برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سر سٹورڈ پیچ ، برطانوی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اوون جنکنز اور افغانستان میں یو ایس ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔ خطے میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کوششیں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد ہے ۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر امن کے لئے کام کرنے کو تیار ہے ۔پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے لئے دونوں ممالک کا اہم کردار ہے ۔ دونوں ممالک کو سیکیورٹی معاملات کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سیکیورٹی میکنزم اہمیت کا حامل ہے ۔ مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی حکام کو سرحد کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ یہ علاقائی ترقی کے لئے اہم ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا ۔ برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ برطانوی لیڈر شپ اور آر ایس ایم کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…