پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کسی بھی ملک کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں،پاکستان نے سفارتکاروں سمیت تمام غیرملکیوں کیلئے نئے طریقہ کار کا اعلان کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے چکری میں جلسہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق صدر کو اپنے حلقہ انتخاب اور آبائی گاؤں میں خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو نہ صرف سیکیورٹی دوں گا بلکہ اپنے آبائی گھر چائے پر بھی بلانے کا تیار ہوں تاہم انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دوں گا ،

ماضی میں بغیر ویزہ اور جعلی دستاویزات پر لوگ پاکستان آجاتے تھے مگر اب ایسا نہیں چلے گا ، پاکستانی ویزہ کے حصول کے لئے درخواستیں دینے والوں کی سیکیورٹی کلیئرنس کی جاتی ہے چاہے وہ سفارت کار ہی کیوں نہ ہوں ، اب کسی کی جرات نہیں کہ غیر ملکیوں کے جہاز بھر کر پاکستان بھیجے ، امیگریشن سروس کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام اور ویب سائٹس بلاک کرنے کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ، فیس بک انتظامیہ ایف بی آئی اور امریکہ کے محکمہ جسٹس نے ہمارے تحفظات دور کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ویزوں کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔ اکثر غیرملکی ویزہ کے بغیر پاکستان میں داخل ہو جایا کرتے تھے ۔ گزشتہ ادوار میں مخصوص ائیر پورٹس سے غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر دستاویز ات پاکستان آنے والے کئی غیر ملکیوں کو ہمارے دور میں ائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا گیا ۔ ویزوں کے معاملے میں غیر ملکی کمپنیوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 9 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا ۔ ویزہ نظام کو شفاف بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔

غیر ملکیوں کو ویزہ دینے کے لئے آن لائن ویزہ نظام وضع کیا گیا ہے ۔ اس نظام سے بہت شفافیت آئے گی ۔ امیگریشن کے محکمے کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویزہ کی درخواست دینے والے کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا ۔ سفارتکاروں کو بھی ویزہ جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کی جاتی ہے۔ ماضی میں اسلام آباد میں بغیر ریکارڈ رہائش پذیر لوگوں کا اب مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر اب کوئی بھی پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔ بیرون ملک سفیر کو ویزہ اجراء کا 2014 کے اختیار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے ۔ نادرا کو ویزوں کے ریکارڈ کے لئے ڈیٹا بینک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام معاملات میں پاکستان کا وقار اور مفاد مقدم رکھا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کرکٹر ڈین جونز اور شرمیلا ٹیگور کو بھی نامکمل کاغذات کی وجہ سے واپس بھجوایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے معاملے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ واشنگٹن میں سفیر کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا ۔ مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھانے پر کام شروع کر دیا ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر نے امریکی حکام اور محکمہ انصاف سے رابطہ کیا ہے ۔ فیس بک انتظامیہ نے ہمارے مطالبے پر 62 پیجز کو بلاک کر دیا ہے ۔ اسلام کے خلاف ایسی غلاظت کی تشہیر آزادی رائے نہیں ہے ۔ گستاخانہ مواد کے خلاف اقدامات کو وزیر اعظم نے بھی سراہا ہے ۔ فیس بک انتظامیہ نے ہمارے تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اور وکلاء تنازعہ افہام و تفہیم سے حل ہو چکا ہے ۔ چکری میں جلسہ کرنے پر آصف زرداری کو خوش آمدید کہیں گے اور ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔ وہ گھر آنا چاہیں تو چائے پر بھی بلائیں گے ۔ چکری میرا آبائی علاقہ ہے ۔ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں پی پی کے امیدوار کی چکری سے ضمانت ضبط ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال تک غائب رہنے والے شرجیل میمن 5 ارب روپے کرپشن کا عدالت میں جواب دیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…