اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ،بھارت نے پالیسی تبدیل کردی، بھارتی ایٹمی ماہر پروفیسر ویپن نارنگ کے دعوے نے دنیا میں ہلچل مچاتی، تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایٹمی ماہر پروفیسر ویپن نارنگ نے امریکا میں منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کے دوران بھارتی پالیسی میں تبدیل کا انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اور بھارت کسی بھی وقت پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کے کئی ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان کو پہلے ایٹمی حملہ نہیں کرنے دے گا۔ بھارت ضرورت پڑنے پر پاکستان پر پہلے ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔ ویپن نارنگ کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کر سکتا ہے۔ یہ حملے پاکستان کی تنصیبات پر کیے جا سکتے ہیں۔