منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

آصف زرداری ایکشن میں، (ن) لیگ کے اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ،نام سامنے آگئے

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بلاول ہاؤ س سے پنجاب میں باقاعدہ سیاسی سر گر میوں کا آغاز کرد یا ‘سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت دیگر قائدین کو مختلف سیاسی لوگوں کی پارٹی میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ‘(ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی

بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز لاہور آنے کے بعد اتوار سے باقاعدہ سیاسی سر گر میوں اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی اور رابطوں کا آغاز کرد یا ہے جسکے لیے پنجاب میں مضبوط امیدواروں کو آئندہ عام انتخابات میں میدان میں اتارنے کیلئے ان سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سے بھی ملاقات کر کے ان کو آئندہ کے حوالے سے اہم ذمہ داری ہیں جسکے بعد اب جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں سے مختلف سیاسی قائدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے تاہم اس حوالے آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائیگی جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون بھی بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کی ہے جن سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے بڑے بڑے سر پرائز دیں گے اور ثابت کر یں گے کہ پورے ملک کی طر ح آج بھی پنجاب میں پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں ہیں اور ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…