اٹک (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسد قیصر کے خلاف خط کا ذمہ دار موٹو گینگ ہے،اس معاملے پر اسدقیصر کو قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے،پھٹیچر کا لفظ غیررسمی گفتگو میں کہا،غیررسمی بیان کو ایسے ایشو بنایا گیا
جیسے میں نے کسی کو قتل کردیا ہو،شریف خاندان نے 25سے 30ارب روپے کے اشتہارات دیئے ہیں،دونوں بھائی قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات دے رہے ہیں،پانامہ کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا،پاکستان آلودگی سے متاثر ہورہا ہے،دسمبر 2017تک خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگ جائیں گے۔اتوار کو اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسدقیصر کے خلاف نیب نے کوئی ایکشن نہیں لیا بھر خط کس نے لکھا،اس معاملے پر اسدقیصر کو قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے،پانامہ کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا،پہلے کہا مریم کا نام نہیں بعد میں ثابت ہوا کہ مریم بھی پانامہ والوں میں شامل ہے،پانامہ کیس کے فیصلے پر بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی درخت اگانے کا فیصلہ کیا ہے،اسد قیصر کے خلاف خط کا ذمہ دار موٹو گینگ ہے،شریف خاندان نے 25سے 30ارب روپے کے اشتہارات دیئے ہیں،دونوں بھائی قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات دے رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پھٹیچر کا لفظ غیررسمی گفتگو میں استعمال کیا،غیررسمی بیان کو ایسے ایشو بنایا گیا جیسے میں نے کسی کو قتل کردیا ہو۔انہوں نے کہاکہ دسمبر 2017تک خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگ جائیں گے،اگست2017 میں پنجاب میں شجرکاری کریں گے،پاکستان آلودگی سے متاثر ہورہا ہے۔