ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج پاکستان نے جنگی طیارے اڑا دیئے

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد دہشتگردوں اور دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پاک فضائیہ نے پاک وطن کی فضائوں میں جنگی طیارے اڑا دیئے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں زور و شور سے جاریہیں اور اس سلسلے میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے بھرپور ریہرسل میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پریڈ میںچینی اور ترک دستہ شریک ہو گا جبکہ پریڈ میں ترکی کا ملٹری بینڈ بھی شریک ہو گا۔ واضح رہے یوم پاکستان کو

منانے کیلئے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج پریڈ بھی کرتی ہیں۔اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ 2008ء کے بعد سیکیورٹی خدشات اور ملک کو درپیش مسائل کے باعث پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن 23 مارچ 2015ء کو 7 سال کے عرصے کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ۔جس میں صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…