منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

قبائلی علاقوں کی خیبرپختونخوامیں شمولیت،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے لئے فاٹا میں سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اوریوتھ سے مشاورت کی ،لوگوں کی اکثریت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حق میں تھی ، فاٹا کے انضماممیں قانونی امور پر وزارت قانون کا زیادہ کردار ہوگا، گورنرخیبرپختونخوا کوفاٹا کیلئے ٹرانزیشن ٹیم دی جائے گی ، وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ،وفاق کو فاٹا کی ترقی ،وسائل کے لئے 10سال مدد کرنا ہوگی۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ہر جرگے سے فاٹا اصلاحات کے متعلق تفصیلی بات کی گئی ، اصلاحات کیلئے فاٹا میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اوریوتھ سے بھی مشاورت کی گئی ، ہم نے سفارش کی کہ فاٹا کا انضمام واحد حل ہے اور مولانافضل الرحمان کے 2012 کے جرگے کی قرارداد فاٹا انضمام پر نہیں تھی ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا انضمام پر قانونی امور پر وزارت قانون کا زیادہ کردار ہوگا ، گورنر خیبرپختونخوا کو فاٹا کے لئے ٹرانزیشن ٹیم دی جائے گی،وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا سیکیورٹی ،انتظامی ،قانونی انضمام بھی ضروری ہے ، وفاق کو فاٹا کی ترقی ،وسائل کے لئے 10سال مدد کرنا ہوگی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے لئے کارروائی تیز کریں گے ، فاٹا میں لیویز کو ٹرین کر کے دو سال میں تعینات کردیا جائے گا ، باجوڑ،کرم ایجنسی میں ایف سی آرکے خاتمے پرفوری عمل ہوسکتاہے،موجودہ لیویز کو ضرورت والے علاقوں میں ایڈجسٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فاٹا ایجنسی میں اربن حب بنانے کی تجویز ہے ،فاٹامیں ڈی ایچ اے جیسی آبادیوں سے تعلیم یافتہ طبقہ بھی رہ سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پچھلے ماہ بارڈر پر ہوئے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملے تھے ،

افسوسناک واقعات کے باعث پاک افغان سرحد بند کرنا پڑی ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کرم اورخیبر ایجنسی میں تھوڑا بہت لینڈ رکارڈ ہے ، لینڈ رکارڈ کے بغیر فاٹا کے باشندے بینکوں سے قرض نہیں لے سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…