جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اہم سیاسی رہنما حد سے آگے نکل گئے،عمران خان کوگریبان سے پکڑکرگھسیٹنے کا اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں آکردکھائیں انہیں گریبان سے پکڑکرگھسیٹیں گے،عمران خان اسمبلی سے باہر بیٹھ کر مفتا کھانے کے عادی ہوچکے ہیں، اسمبلی سے مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں اور اپنے ارکان کی غلط تربیت کررہے ہیں، وہ خود گالی دیں تو ٹھیک ہے، ہم بات کریں تو جمہوریت کے خلاف ہوجاتی ہے، ہم شیر کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان

میں جائیں گے پیپلز پارٹی والے ایان علی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ریلوکٹوں سے ہضم نہیں ہورہی، عمران خان پاناما پیپرز پر دباؤ میں لانا چاہتے ہیں،ہم ریلوکٹوں کی طرح نہیں کہ فیصلہ آنے کے بعد روئیں ،عدالتیں آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں اور ہمیں انصاف کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے جو کہا وہ غلط تھا لیکن جاوید لطیف پر پی ٹی آئی والوں نے دھاوا بولا اور اس کے بعد عمران خان نے کہا میں ہوتا تو اس سے زیادہ کرتا، اب کسی رکن پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے، وہ خود اسمبلی آئیں پھر پتا چلے گا کہ ہاتھا پائی کیسے ہوتی ہے وہ شیروں سے ہاتھا پائی برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلو کٹوں نے نہ سندھ میں اورنہ ہی خیبر پختوانخواہ میں کوئی ترقی کی، عمران خان کے ریلو کٹا وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ کو کھا گئے ہیں، پھٹیچر کپتان اور ریلو کٹا صوبائی حکومت ٹی ٹونٹی کے لئے تیار ہو جائیں، اس مرتبہ ریلو کٹو کو میدان میں بھگا بھگا کر ماریں گے اب خوشحالی کا ریلہ خیبر پختونخوا ہ میں بھی آئے گا۔عابد شیرعلی نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ کو لوٹ کر کھا گئے ہیں، بینظیر بھٹو کے قبر کے نام پر اربوں روپے کھائے گئے، 10 سال میں پیپلزپارٹی نے کوئی

ہسپتال نہیں بنایا، کوئی سکول یا کالج بھی بنایا گیا ہو تو بتادیں، اب لٹیروں کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، سندھ کے عوام اب نواز شریف کے ساتھ ہیں،سندھ کے عوام اب کرپٹ حکمرانوں کا حساب کریں گے۔ ان کہنا تھاکہ مولابخش چانڈیو کو وزیر اعظم کے ٹھٹھہ جانے کی تکلیف ہے، ہم شیر کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں جائیں گے آپ ایان علی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر کسی کو بھی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں، فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانیں کے لئے ہیں، ہم انصاف کے لئے فوجی عدالتوں کیساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…