منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ میں پاک فوج کی سیکورٹی،پرویزمشرف کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے معاملے میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، کشمیر میں بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے پاک فوج کو سیکیورٹی نہیں دینی چاہیے،، شریف فیملی کا کوئی ریکارڈ غائب نہیں کروایا، یہ انہوں نے خود غائب کیا ہوگا اور الزام مجھ پر لگا رہے ہیں،پاکستان میں مختلف طرف کی دہشت گردی کی جا

رہی ہے ،آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف اچھا اقدام ہے ، پاکستان میں مختلف طرف کی دہشت گردی کی جا رہی ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی عناصر سے یکساں خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمن اندرونی عناصر کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف اچھا اقدام ہے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان پر افغانستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کروانے کا الزام سراسر غلط ہے ، پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے پوری کوششیں کی ہیں مگر افغانستان نے ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیا ۔پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت کے معاملے میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، کشمیر میں بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے ، جنرل محمود درانی کے بھارت میں دیے گئے بیان کے ممبئی حملے میں ملوث گروپ کا تعلق پاکستان سے ہے کو میں نہیں مانتا ، یہ سراسر جھوٹا الزام ہے ،ممبئی حملے میں پاکستان کا کوئی گروپ ملوث نہیں تھا ، اجمل قصاب سے بیان دباؤ پر لیا گیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پراکسی وار کے جواب میں پراکسی وار لڑنی چاہیئے ،کشمیر میں آزادی کیلئے لڑنے والوں کو مجاہدین سمجھتا ہوں ، لشکر طیبہ عسکری کاروائیوں میں ملوث تھی

اس لئے میں نے اپنے دور میں اس پر پابندی لگا دی تھی ۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمیں گرفتار بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھانا چاہیے کہ وہ کیسے پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…