منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کیسے انتقام لیتی ہے ؟بلاول بھٹونے بھی اہم اعلان کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق جمہوریت ہمارا انتقام ہے۔ عوام جمہوری انداز میں ووٹ کے ذریعے پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین سے انتقام لیتے ہیں۔ پارٹی کے وفود جن کاتعلق کوھاٹ، چترال،کرک اور ھنگو سے تھا، سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری

جنگ ہے اس جنگ کو جیت کر اور انتہا پسندی کو شکست دے کرہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید واحد سیاستدان تھیں جنہوں نے عالمی سطح پر انتہاپسندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ انہیں علم تھا کہ انتہاپسندی شدت پسندی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور پھر دہشتگردی میں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ کے مطابق انتہاپسندی اور شدت پسندی کے خلاف متحد ہوں تاکہ اس سوچ کو شکست دیں جس سوچ نے ہم سے ہماری عظیم قائد چھینی اور دہشتگردی کے ذریعے ملک کے معصوم عوام کا خون بہایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن میرا سفیر ہے وہ عوام سے ہروقت رابطے میں رہے اور جس طرح ضمنی انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھا کر کے پی میں تین انتخابات جیتے آئندہ انتخابات میں پورے صوبے کے انتخابات جیت کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لواری ٹنل پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے تیزی سے کام شروع کیا تھا تاکہ عوام کی سفری مشکلات ختم ہوں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لواری ٹنل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں سے تنظیم سازی کے حوالے سے مشورے اور انٹرویو بھی

 

کیے۔اس موقع پر سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، ہمایوں خان، فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان، نجم دین خان، رحیم داد خان، نورعالم خان، سید ظاہر شاہ، سینیٹر روبینہ خالد، جمیل سومرو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثنا چیف آف کاغان سید مزمل شاہ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ سید مزمل شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور دہشتگردی میں ہونے والے شہیدوں کے لئے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…