راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پرغیرملکی کھلاڑیوں اورمہمانوں کو خوش آمدید کہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے
موقع پرغیرملکی کھلاڑیوں اورمہمانوں کوخوش آمدید کہا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے دونوں ٹیموں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سے امن کوفروغ ملتا ہے۔