منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

جوتا پھینکنے پر شیخ رشید کا شدید ردعمل،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

لاہور/گوجر نوالہ /روالپنڈی(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر لاہور ریلوے اسٹیشن پرایک شخص نے ‘‘جوتا ‘‘پھینک دیا جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربر اہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کس نے جوتا پھنکنے والا شخص کون ہے ‘خواجہ سعد رفیق نے میرے لیے پھولوں کا گلدستہ بجھوایا انکا شکر یہ اداکر تاہوں ‘ رینجرز سے کہتاہوں رانا ثناء اللہ خان اورعابد شیر علی کا نام ’’فورتھ شیڈول ‘‘

میں شامل ہونا چاہیے ‘ پوری قوم کر پشن اور ڈان لیک کے چوروں کیخلاف اکٹھی ہے ‘آصف زرداری کو کہہ دیا ہے وہ چوروں یا چوکیداروں میں سے کسی ایک کا ساتھ دیں ’’خلا ‘‘میں لٹکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہم فوجی عدالتوں میں توسیع کے حامی ہے بعض اپوزیشن جماعتوں کے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر تحفظات دور ہونے چاہیے جو ہو بھی سکتے ہیں ‘’’را‘‘نے پاکستان کیخلاف کابل سے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے کراچی سے بھی اسلحہ مل رہا ہے ‘نوازشر یف اور انکی حکومت سے اختلافات اپنی جگہ مگر پی ایس ایل کا فائنل ریاست اور قوم کا معاملہ ہے اس لیے 500روپے والی ٹکٹ پر میچ دیکھنے آیا ہوں اور پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہ ہفتے کے روز روالپنڈی سے بذریعہ ٹر ین لاہور آمد کے موقعہ پر گوجرنوالہ اور لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں پر میڈ یا سے گفتگو کے بعد ان پر بابا لکھ پتی نے ان پرجوتا پھینک دیا جس کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ مذکورہ شخص نے کہا کہ اپنے لیڈر کے خلاف تنقید برداشت نہیں کر سکتا اس لیے جو تا پھنکا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پوری قوم نے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے مجھے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے قوم نے بلایا ہے اور میں اپنی جان ہیتھلی پر رکھ کر میچ دیکھنے کیلئے آیا

ہوں مجھے نجم سیٹھی یا پی سی بی والوں نے کوئی دعوت نامہ نہیں دیا بلکہ پانچ سو روپے کے ٹکٹ پر میچ دیکھوں گا اور مجھے عام آدمی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پانامہ کے خلاف فیصلے کا بڑا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں40سال بعد پیپلزپارٹی کی دعوت پر انکی آل پارٹیز کانفر نس میں گیا ہوں اورآصف زرداری کو کہہ دیا ہے وہ چوروں یا چوکیداروں میں

سے کسی ایک کا ساتھ دیں ’’خلا ‘‘میں لٹکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہم فوجی عدالتوں میں توسیع کے حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے مجھے پوچھا ہے میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور کیوں جارہا ہوں میں نے انکو بتایا کہ عوامی مسلم لیگ عام آدمی کی پارٹی ہے اور ہم عوام اور عام آدمی سے دور نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانا ایک درست فیصلہ ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ یہ

بہت بڑ ارسک ہے اس لیے لاہوریوں کو بھی جاگتے رہنا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ عمران خان سپر سٹار ہے کر کٹ میچ دیکھنے کیلئے نہ آنا انکی اپنی مر ضی ہے مگر بہتر ہوتا عمران خان بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے آجاتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…