بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر کی بندش،صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی،افسوسناک انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرایجنسی (آئی این پی ) پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ 16 ویں روز بھی ہر قسم کے آمدورفت کے لئے بند رہا۔جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔طورخم سرحد بندش کے حوالے سے افغانستان کے صنعت وتجارت کے حکام نے میڈیا کو بتایا،کہ طورخم اور چمن سرحد بندہونے سے افغانستان میں 5 ہزار مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز کی لائنیں لگ گئیں،جس میں اشیا خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

بارڈر بندش سے دونوں جانب کاروباری سرگرمیاں معطل ہے۔بارڈر بندش کے حوالے سے آل پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹ اتحاد ترجمان اسرار احمد شنواری نے میڈیا کو بتایا،کہ طورخم اور چمن بارڈر بندش کے باعث 16 ٹرک اور کنٹینرز کھڑے ہوگئے ہیں،جبکہ دو لاکھ ٹرانسپوٹرروں کو اس صورتحال میں بیروزگاری کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا روزانہ 2 کروڑ روپے نقصان پہنچ رہا ہیں۔انہوں نے حکام سے اپیل کی،کہ اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،تاکہ غریب عوام کے روزگار مزید متاثر نہ ہوں۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد بندش کے باعث امپورٹ اور ایکسپورٹ کی صورت میں قومی خزانے کو روزانہ دو کروڑ روپے نقصان پہنچ رہا ہیں،اور نقصان تاحال جاری ہے۔طورخم اور چمن سرحد کھولنے کے لئے دونوں جانب کے عوام ، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کررہے ہیں۔کہ خدارہ غریب عوام پر رحم کریں،اور ان سے روزگار نہ چھینیں۔سرحد بندش کی وجہ سے ہزاروں افغان پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر مریض شامل ہے جبکہ بہت سے پاکستانی افغانستان میں پھنس چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…