منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اہم ترین فیصلہ،پنجاب میں حساس ادارے کو فری ہینڈ دیدیاگیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دیدی،رینجرز کو دو ماہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پنجاب میں کارروائیوں کا اختیارحاصل ہوگا۔بدھ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،

اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی،رینجرز کو اختیارات کی سفارش پنجاب کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی،اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 60دن کیلئے دیئے جارہے ہیں،رینجرز دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور دوسرے اداروں کی معاونت کریں گے۔رینجرز کو اختیارات کی سفارش پنجاب کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی،اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 60دن کیلئے دیئے جارہے ہیں،رینجرز دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور دوسرے اداروں کی معاونت کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،صوبوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار جہاں بھی ہوں گے ان کا تعاقب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں،سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط اعصاب،قومی یکجہتی کی ضرورت ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…