منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کا بھی نمبر آگیا

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اتوار کو یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل )ر( ناصر جنجوعہ ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی،صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل )ر(محمد ایوب ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید، انسپکٹر

جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری اوردہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں محکمہ انسداد دہشت گردی ،پنجاب کی بروقت اورموثر کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لاہور دھماکے کیلئے افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد نیٹ ورک کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب حکومت کی اپنی اعانت کے لئے رینجرز کی مد د لینے کافیصلہ کیا گیااور اس ضمن میں طریقہ کار کی تفصیلات علیحد ہ سے طے کی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ہو گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تفریق کارروائی ہو گی ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پناہ دینے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے سخت اقدامات کافیصلہ کیا گیااور اس ضمن میں پنجاب کے سرحدی اضلاع کی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون مزید بہتر بنایا جائے گااور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کااجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز ہر جگہ کارروائی ہوگی اور کالعدم تنظیموں کے تمام چھوٹے بڑے کارندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر کے انہیں گرفتارکیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کے تمام ذرائع بند کئے جائیں گے اورسی پیک کے منصوبوں اورغیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے گا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور ان اندوہناک واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدرد ی اور اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس نے لاہور دھماکے کے خودکش بمبار کے سہولت کار اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہارکیا اور پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کی تعریف کی گئی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی،عسکریت پسندی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کیا گیااور دہشت گردی، عسکریت پسندی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مزید مربوط اور موثر انداز میں تیز رفتاری سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں کسی کو آگ اور خون کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے ۔دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستانی عوام کا مقدر نہیں۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اورمعصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے ۔شہداء کے قیمتی خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔اجلاس میں دہشت گردی، عسکریت پسندی،ا نتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…