جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں پاکستان کے خلاف بڑی سازش ،افغان دوست،دشمن کے ساتھ کیسے؟پرویزمشرف کے حیرت انگیزانکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے جماعت الاحرارکی افغانستان میں موجودگی کو پاکستان کے خلاف بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں بھارت، افغانستان حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں ، کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب میں کاروائی کیوں نہیں ہورہی ، بھارت کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو روند رہا

ہے ، آپریشن ضرب عضب میں کوئی کمی نہیں رہی ، اس آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کوئی کمی نہیں رہی ، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی مگر کالعدم تنظیموں کو پنجاب میں محفوظ پناہ گاہیں دی گئیں ، حکومت سے پوچھا جائے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب میں کاروائی کیوں نہیں ہوئی ؟ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش میں بھارت 200فیصد ملوث ہے ، بدقسمتی سے افغان حکومت اور انٹیلی جنس بھارت کے ساتھ ملوث ہیں ، پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کے لئے آواز اٹھانے والوں کو دبایا جارہا ہے ۔ سابق صدر نے کہاکہ میرے دور میں کشمیر سے متعلق جامع پالیسی بنائی گئی تھی ، ہم نے بھارت کو کشمیر پر مذاکرات کیلئے مجبور کردیا تھا اور ہم مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھ رہے تھے پھر ہماری حکومت بدل دی گئی ورنہ ہم کشمیر کا مسئلہ حل کر لیتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو روند رہا ہے ، میرے دور میں چین ، امریکہ اور افغانستان ہماری فیور میں تھے ،2008کے بعد سے پاکستان میں گورننس بہت بری چل رہی ہے جس وجہ سے بھارت کا خطے میں اثر ورسوخ زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے بھارت نے دھماکا کروایا ،

بھارت ہمیں دنیا سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہا ہے ، بھارت نان ملٹری وے میں پاکستان کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سوشل اور اکنامک سیکٹر میں مضبوط ہوتے تو کوئی ہمارا کچھ نیہں کرسکتا مگر یہاں کرپٹ حکومت کی جارہی ہے جو پاکستان کی اندر سے تباہی کا باعث بن رہی ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں پنجاب سمیت ہر صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کرنے کی ضرورت ہے

جس کے لئے کسی قسم کا پریشر نہ لیا جائے بلکہ آپریشن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گورننس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ، ہمارے دور میں ملک میں گورننس اور تعلیم کی صورتحال بہت اچھی تھی ، ہم نے ڈیم بھی بنائے اور کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچ رہے تھے ، مجھے دس سال مزید حکومت کرنے دی جائے تو سب کچھ ٹھیک کردوں گا ، پانامہ کیس کے متعلق سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ اس کیس کی وجہ سے

ہمارے حکومتی سربراہان کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی ہے ، یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے اور عوامی سطح پر بھی حکمرانوں کی رسوائی ہوئی ہے ، یہ کیس پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے اس کا فیصلہ سامنے آئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…