جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کی پڑوسی ملک میں گھس کر کارروائی ۔۔ بھاری ہتھیاروں کا استعمال ۔۔۔ وطن عزیز کے دشمنوں کو چُن چُن کر مارا جانے لگا

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایت پرپاک فوج نے افغان سرحدپردہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بناکرموثرکارروائی کی ہے۔ایک افغان خبررساں ایجنسی نے اپنی خبرمیں دعوی کیاہے کہ پاک فوج کی طرف سے افغان سرحدپردہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایاگیاہے۔اورپاک فوج نے افغانستان کےصوبے کنٹر میں

گولہ باری کی ہے۔جس سے کچھ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔افغان ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ کنڑ کے ضلع سرکانومیں ڈیورنڈلائن کی دوسری طرف سے گولہ باری کی گئی۔ اور یہ گولہ باری کئی گھنٹے ہوتی رہی۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق پاک فوج نے حملے کےلئے میزائل استعمال کئے جس سے متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان میں روپوش دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا بڑا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے شہر سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تانے بانے افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔پاک فوج افغانستان میں روپوش ان دہشت گردوں کو بھی چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔ اب کئی غیر ملکی خبر ساں اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق

پاک فوج نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج نے جمعہ کے روز افغانستان کے مشرقی صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ یہ وہی صوبہ ہے جہاں داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت روپوش ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف افغانستان کے اندر کوئی کاروائی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…