جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

جسٹس عظمت سعید کی صحت کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج جسٹس شیخ عظمت سعید کی حالت میں بہتری ، ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دیدیں ، تاہم گھر منتقل کئے جانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ۔ ادھر سپریم کورٹ میں 6 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 5 بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں پاناما لیکس کی سماعت کر نے والا لارجربینچ شا مل نہیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مزید ایک ہفتے کے لئے

جسٹس شیخ عظمت سعید کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے امکان ہے کہ آئندہ ہفتے پاناما کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق چوتھے روز جسٹس شیخ عظمت سعید کو ہسپتال میں چہل قدمی کرائی گئی ۔ ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا معمول کا چیک اپ کیا ، جسٹس شیخ عظمت سعید کے میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس تسلی بخش قرار دی گئی ہیں ، انہیں چہل قدمی کی ہدایت کی گئی ہے تاہم تاحال انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…