منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی پاسپورٹ،چوہدری نثارنے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)مارچ کے آخر تک پاکستان کا کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیر نہیں ہوگا۔ملک بھر میں 74نئے پاسپورٹ آفس کھولنے کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ وہ پیر کو اسلام آباد بلیو ایریا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

عمران خان کی طرف سے پاکستانیوں پر امریکی ویزوں کی پابندی عائد کرنے اور امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے سات اسلامی ممالک کے باشندوں کے امریکہ کے داخلے پر پابندی کے بارے میں سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ امریکی پالیسیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچے گا اور اس پابندی کا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مظلوم لوگ مزید تنگ ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ہے اور بعض طاقتوں کو اسلامی فوبیا سے باہر نکل کر مثبت سوچ اپنانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ڈیڑھ ارب آبادی مسلمانوں کی ہے اور اس میں سے چند سو یا چند ہزار بھٹک گئے ہیں تو ان کو اسلام سے جوڑنا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے ،اسلامی ممالک پر امریکی ویزوں کی پابندی سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا،دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ہے،سابق امریکی صدر اوباما کی صدارت میں 60ممالک کے اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی تھی جس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑاجانا چاہیے،عمران خان نے پاکستانیوں پر امریکی ویزوں کی پابندی کا بیان ناجانے کیوں دیاہے،ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ گذشتہ سال واشنگٹن میں ایک عالمی کانفرنس میں شریک ہوئے تھے جس کی صدارت سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کی تھی اس کانفرنس میں ایک قرارداد پاس کی گئی تھی جس میں یہ بات واضح طور پر تسلیم کی گئی تھی کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب سے نہیں ملایاجائے گا،

اب نئی امریکی حکومت اسی قرارداد کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویزہ کی پابندی سے دہشتگردوں کا تو کچھ نہیں بگڑے گا لوگوں کو پریشانیاں ہی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد میں یہ دوسرا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کھولاگیا ہے۔اسلام آباد میں پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کا افتتاح خوشی کی بات ہے،سواسال میں 74نئے پاسپورٹ آفس کھولنے کا تہیہ کیا،مارچ کے آخر تک پاکستان کا کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیر نہیں ہوگا، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر ملک بھر میں پھیلانے کاٹاسک ایک سال قبل دیاتھا،اسلام آباد میں پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کا افتتاح خوشی کی بات ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد مزید14پاسپورٹ آفس رواں سال قائم کریں گے،تین بڑے شہروں میں میگاسنٹر بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہرضلع میں پاسپورٹ پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایاجائے گا،نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی لاناہے،لوگوں کے مسائل میں کمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،ہم نے سواسال میں 74نئے پاسپورٹ آفس کھولنے کا تہیہ کیا،مارچ کے آخر تک پاکستان کا کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیر نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…