اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

’’چین پاکستان دوستی اور دنیا کے سب سے بڑے منصوبے سے خوفزدہ ملک کا شرمناک اقدام ‘‘

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)جاپان برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کو چین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے دس ہزار پاؤنڈ ماہانہ ادا کررہا ہے ، یہ رقم برطانیہ کے نمایاں سیاستدانوں کو ادا کی جارہی ہے۔سنڈ ے ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جاپانی سفارتخانے نے ایک رجسٹرڈ چیرٹی ہینری جیکسن سوسائٹی

(ایچ جے ایس ) سے اس سلسلے میں معاہدہ کررکھا ہے تا کہ چین کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا سکے ،یہ معاہدہ چین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کیلئے کیا گیا ہے ، اس ہفتے کے اختتام تک برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ملکولم رف کائنڈ نے تسلیم کیا کہ ایچ جے ایس 2005ء میں قائم ہوئی تھی نے ان سے رابطہ قائم کیا گیا تھا کہ وہ ان کے نام سے ڈیلی ٹیلیگراف میں ایک مضمون شائع کرنا چاہتے ہیں جس میں برطانیہ کے ہنکلے پوائنٹ سی ایٹمی پلانٹ میں چین کی شرکت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، مضمون کا عنوان تھا کہ’’ اگر ہم ہنکلے پوائنٹ سی ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو چین بحران میں کس طرح برطانیہ کی روشنیاں بند کرسکتا ہے‘‘ اور اس مضمون میں مختلف خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ چور دروازے سے کونسی ٹیکنالوجی اس ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کیلئے استعمال کی جا رہی ہے ۔سنڈے ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کے ،خلاف جاپان کی خفیہ رابطہ مہم سے ظاہرہوتا ہے کہ جاپان کو چین پاکستان تعاون کے سنہری عشرہ کے بارے میں خدشات لاحق ہیں جب ایچ جے ایس سے شنہوا کے نمائندے نے انٹرویو کیلئے درخواست کی تو اس نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…