جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج نے سی پیک کیخلاف بھارت کا بھیانک منصوبہ ناکام کر دیا۔۔را کے کتنے ایجنٹ دھر لئے؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ سی پیک کے خلاف کام کر نے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشتگرد گلگت بلتستان سے گرفتار کئے گئے ہیںجو بھیانک منصوبہ بندیوں میں ملوث تھے۔را کی جانب سے پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ٗمقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے۔ٗ

عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ٗاڑی حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے بچے بے گناہ ہیں ٗ سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں ٗسعودی حکام سے رابطے میں ہیں ٗ افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، افغان حکومت کی جانب سے الزام تراشیوں کے ذریعے ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ٗانہیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا۔ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ پارا چنار حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی رپورٹ ملی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے اور یہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف بھی کام کررہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے، آزادی کی جدوجہد کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے وہاں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے لیکن کسی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔اڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی بچوں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حملے کے الزام

میں گرفتار ہونے والے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے بچے بے گناہ ہیں اور بھارتی میڈیا بھی اس حوالے سے اعتراف کرچکا ہے کہ بچے کم عمر اور بے گناہ ہیں، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ان بچوں اور بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے میکنزم موجود ہے، سعودی عرب میں دہشت گردی

کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور دہشتگردی وہاں کی اندرونی صورتحال کی وجہ سے ہے اسی لئے 15 سال سے افغانستان میں فوجی کارروائیوں کا مثبت نتیجہ نہیں نکلا، وہاں کے اندرونی حالات ہی بدامنی کے ذمہ دار ہیں وہاں دہشت گرد عناصر موجود ہیں جن کی نشان دہی

بھی کی گئی تاہم افغان حکومت کی جانب سے کوئی کارروئی نہیں کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، افغان حکومت کی جانب سے الزام تراشیوں کے ذریعے ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، انہیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ کردارادا کیا اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی کا ٹریک ریکارڈ

دوسرے ممالک کی نسبت سب سے بہتر ہے، ہم نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پہلے بھی کردارادا کیا اورآئندہ بھی افغان امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں، خطے کے لیے افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے، اس کے لیے کئی ممالک مختلف طریقوں سے کوششیں کررہے ہیں۔ترجمان نے وزیراعظم کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب نہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید آچکی

ہے، ایک اخبار میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دعوت نامے کے بغیر ہی ورلڈ اکنامک فورم میں تھے عالمی اقتصادی فورم کا خط دفترخارجہ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے جسے تصدیق کرنی ہے وہاں سے کرلے۔ترجمان نے کہا کہ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے کرا چی میں ہائی کمشنر نے رپورٹ کیا کہ ہائی کمیشن میں کریکر پھینکا گیاتاہم تصدیق نہیں ہو سکی کہ کریکر باہر سے پھینکا گیاواقعہ کے بعد بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…