لاہور+کراچی( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں جانے کا ارادہ موخر کر دیا ، اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔سابق صدر آصف زرداری نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اپنے اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے قانونی مشیروں اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک سے مشاورت کی ہے اور ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی پیچیدگیوں نے آصف زرداری کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز میں ضم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے اور اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔آصف علی زرداری نے یہ فیصلہ امریکہ روانگی سے قبل کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کوبھی اس فیصلے کے بارے میں آصف علی زرداری نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے ایک اہم ترین رہنمانے آگاہ کیا۔