بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کی پیشکش اور ایران کی شمولیت،وزیراعظم کے معاون خصوصی حکومت کاموقف سامنے لے آئے

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سرزمین سے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ہے،جنرل (ر)راحیل شریف کو39ممالک کی اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کی آفر ہوئی تو پارلیمنٹ اس کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی اتحادی افواج میں ایران بھی شامل ہو تاکہ مسلمانوں میں تقسیم پیدا نہ ہواور وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے فعال کردار ادا کیا ،پاکستان میں ریاستی سطح پر فرقہ پرستی نہیں ہے اور آئین میں بھی ایسی کوئی شق نہیں ہے جس سے فرقہ واریت کو شہ ملے ، ، افغان طالبا ن کو مذاکرات کی میز پر لائے مگر امریکہ نے ملااختر پر ڈرون حملہ کرکے امن عمل کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ہفتہ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی سطح پر فرقہ پرستی نہیں ہے اور آئین میں بھی ایسی کوئی شک نہیں ہے جس سے فرقہ واریت کو شہ ملے ،ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی اتحادی افواج میں ایران بھی شامل ہو تاکہ مسلمانوں میں تقسیم پیدا نہ ہواور وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے فعال کردار ادا کیا، اگر جنرل (ر) راحیل شریف کو سربراہ بنانے کے حوالے سے آفر آئی ہے تو حکومت اس کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے دھماکوں پر شدید دکھ ہوا، ہماری حکومت اپنی سرزمین اور پورے خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے جس کی ہمیں بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے ۔طارق فاطمی نے کہا کہ ہم نے افغان طالبان کے ساتھ افغان امن عمل کیلئے بات کی اورانہیں مذاکرات کی میز پر لائے مگر امریکہ نے ڈرون حملے میں ملااختر منصور کو ماردیا جس وجہ سے امن عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان کی سرزمین پر کھڑے ہوکر کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی صورت بھی افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی ، ہم نے پاکستان کی سرزمین سے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ہے اور ان کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں ، کچھ لوگ چھپ کر یہاں پناہ لیے ہوئے ہوں تو ان کا بھی جلد پتہ لگا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کہیں تنہائی کا شکار نہیں ہورہا ، ہم خطے میں استحکام کیلئے پوری کوششیں کر رہے ہیں ، بھارت کشمیر کی تحریک کی وجہ سے سخت پریشان ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے ، بھارت وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کشمیر کی تحریک کشمیر کے اندر سے ہی اٹھ رہی ہے اور اب یہ پیسے کے بڑے بڑے پیکج دینے سے بھی نہیں رکے گی بلکہ کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…