ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دونوں شریف پھر اکٹھے،حیرت انگیزخبرآگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس(نیوزڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف پھر اکٹھے ہورہے ہیں اور اس بار وہ پاکستان میں نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر ڈیوس میں اکٹھے ہونگے ، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے کسی سابق آرمی چیف اہم فورم پر مدعو کیا گیا ہے۔دلفریب نظاروں سے گھرے سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہرڈیووس کے حسین مقام پر سترہ سے بیس جنوری تک ورلڈ اکنامک فورم کا میدان سجے گا،

جہاں دنیا بھر سے تقریباً 3 ہزار نمائندے اس فورم میں شرکت کریں گے۔جہاں دنیا کے بہترین تھنک ٹینک بھی ہونگے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف بھی اس فورم میں شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 16، اور جنرل راحیل شریف 17 جنوری کو سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے، نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جبکہ سابق آرمی چیف بھی چار سیشنز سے خطاب کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کے خاتمے اور اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالیں گے اورراحیل شریف صاحب گلوبل سیکیورٹی چیلنجز اور سی پیک کے مواقعوں کو اجاگر کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیکیورٹی معاملات سمیت جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنے والی معاشی تبدیلیوں اور “ٹیرریزم ان ڈیجیٹل ایج” کے نام سے ہونے والے سیشن میں بھی بات کریں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…