منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

39ممالک کے کمانڈر انچیف کے بعد پاکستانی سابق سپہ سالار جنرل (ر) راحیل شریف کوایک اور بڑا اعزاز مل گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانیوں کے ہر دلعزیز سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف دنیا کے 10بہترین جنرلز میں سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔دہشتگردوں کیخلاف سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک مسیحا بن کر آئے اور قوم کو امن کی نوید سنائی۔انھوں نے نہ صرف پاک فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کوعروج وکمال بخشا بلکہ کچھ اس انداز میں دہشتگردوں کے مقابل صف آرا ہوئے کہ قوم کے ہیرو قرار پائے۔

دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کی ہر آفت و مصیبت میں خدمت کے باعث آج جہاں وہ قوم کی آنکھوں کا تارہ ہیں وہیں عالمی برادری میں بھی ایک معتبر مقام پا چکے ہیں، انھوں نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جس سےپاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئےْامریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس بہترین جنرلز میں سے دوسرے نمبر پر امریکا کے چیف آف آرمی سٹاف مارٹن ڈمپسی، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چون یون ہی آئے، بھارتی جنرل دلبیر سنگھ 8نمبر پر دکھائی دیے، جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر نویں اور دسویں نمبر پر موجود رہے۔ واضح رہے کہ انکی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد آج کل وہ سعودی عرب میں شاہی مہمان ہیں جہاں انہیں  39ممالک کا کمانڈر چیف بنائے جا نے کا قوی امکان ہے ۔ بعض رپورٹس کے مطابق اس کا فیصلہ ہو چکا ہے محض اعلان کرنا باقی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…