جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پاک فوج نے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ٹھکانے لگادیئے،آئی ایس پی آر کا اعلان

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج نے 2016ء کے دوران بھارت کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزیوں اورمسلح افواج کی کارکردگی اورکارروائیوں کے بارے میں’’ 2016کاسفرمحفوظ اورپرامن ہم سب کاپاکستان ‘‘کے نام سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکی طرف سے 2016ء کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے ایک سال میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی 379خلاف ورزیاں کی گئیں،اس دوران چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے،بھارتی فائرنگ سے چھیالیس پاکستانی شہری شہیدہوئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوہزارسولہ میں آٹھ سوسترکلومیٹرروڈنیٹ ورک مکمل کئے گئے،کراچی آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مجموعی طورپر1992 آپریشنز کئے گئے جن کے دوران2847جرائم پیشہ افراد جبکہ 350دہشت گرد گرفتار کئے گئے، اس عرصہ کے دوران 446ٹارگٹ کلر کوگرفتارکیاگیااورشہرمیں ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں 91 فیصدکمی ہوئی جبکہ دہشتگری کے واقعات 72فیصد کم ہوگئے۔فوجی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ274مجرموں کوسزائیں سنائی گئیں جن میں سے 161 کو سزائے موت جبکہ 113کو قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 12 مجرموں کوپھانسی دی گئی۔آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی بے گھر ہونیوالے افراد میں سے شمالی وزیرستان کے 71فیصد جنوبی وزیرستان کے 69 فیصد ،خیبرایجنسی کے91فیصدجبکہ مجموعی طورپر82فیصدافراد اپنے علاقہ میں واپس آگئے۔2016ء میںآپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسزکے 583افسر اورجوان شہیداور 2108زخمی ہوئے جبکہ 3300دہشت گردہلاک ہوئے۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور کومبنگ آپریشن کی مجموعی تعداد25620تھی جن میں سے پنجاب میں 11735،بلوچستان میں294، سندھ میں646، خیبرپختوانخوا اورفاٹا میں4077جبکہ گلگت بلتستان میں465 آپریشنز کئے گئے۔اس دوران دہشتگردوں کے 992ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ بارودی سرنگیں اوراسلحہ بنانے کی 7599فیکٹریاں تباہ کی گئیں 18087ہتھیاربرآمدکئے گئے اور253ٹن دھماکہ خیزمواد تباہ کیاگیا۔فاٹااورخیبرپختونخوا میں مجموعی طورپرسماجی واقتصادی شعبے کے 567منصوبے شروع کئے گئے اور930کلومیٹرروڈ نیٹ ورک مکمل کیاگیا۔دوسپورٹس سٹیڈیم اور وانا میں 54کلومیٹرٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی جبکہ بابرکروزاوررعدمیزائل کامیابی سے داغے گئے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2016ء کے دوران پاکستان نیوی نے اینٹی شپ میزائل ضرب کاکامیاب تجربہ کیازمین سے زمین پر مار کرنیوالے اینٹی شپ میزائل اصلت لانچ کیاگیاپاکستان نیوی نے چوکسی اورآپریشنل تیاریوں کاثبوت دیتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالی سب میرین کاپتہ چلاکراسے آگے بڑھنے سے روک دیاسی پیک میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس 88کاقیام عمل میں لایا گیا جبکہ پاکستان ایئرفورس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں مدد کرتے ہوئے پی اے ایف نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔فضائیہ کی مستقبل کے چیلنجز کیلئے استعدادبڑھانے اورانسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے ایئرپاورسنٹر آف ایکسیلنس کاسنگ بنیادرکھاگیا۔پاکستان ایئرفورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے پچاس ممالک کے مابین برطانیہ میں ہونیوالے رائل انٹرنیشنل ٹیٹوشومیں بہترین ایئرکرافٹ ٹرافی جیتنے کااعزازحاصل کیا۔نائیجیریا کو مشاق طیاروں کی فراہمی کیلئے دفاعی سمجھوتہ طے پایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…