اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا سندھ میں بڑاسرپرائز،’’بھٹوخاندان‘‘ کی اہم شخصیت کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تیاریاں مکمل

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہفتہ کو سندھ نیشنل فرنٹ کے سر براہ اورذوالفقارعلی بھٹو کے فرسٹ کزن اورپیپلزپارٹی کے بانی رہنماؤں میں شامل اہم سیاسی شخصیت سردار ممتاز بھٹو کی ڈیفنس میں ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کے گھر پر ہوئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،خصوصاََ سندھ کے سیاسی حالات ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سندھ نیشنل فرنٹ کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو کو دعوت دی کہ وہ اور ان کی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں جس پر ممتاز بھتو نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جلد جواب دیں۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اب سیاسی مورچہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ہوگا۔جلد تحریک انصاف میں سندھ کی اہم شخصیات شامل ہو نگی۔انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن اور پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پانامہ لیکس کا معاملہ اگر حل نہ ہوا تو ہم پھر سڑکوں پر ا??ئیں۔عمران خان اور ممتاز بھٹو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن کے خلاف مشترکہ جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان میرے دوست ہیں میرے گاوں بھی ملنے ا?ئے تھے اور ہماری اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔ سندھ کو تباہ بر باد کیا جا راہ ہے اور خون پیا جا رہا ہے ، سندھ کو لوٹا جا رہا ہے،سندھ کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔ سچے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ زرداری کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور وہ بادشاہ بنا ہوا ہے۔ زرداری کہتا ہے کہ اور کوئی نہیں سب زرداری ہے۔بھٹو وٹو کچھ نہیں آب صرف زرداری ہے ۔چوروں اور ڈاکوں کے خلاف جو نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…