اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کا حامی آرمی چیف؟،ایک جنرل جس کا تمام خاندان مسلم لیگی ہے،چوہدری نثار کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہاگر مسلم لیگ ن کا حامی آرمی چیف لگاناہوتا تو سپر سیڈ ہونے والے ایک جنرل کو ہی آرمی چیف لگا دیتے جس کا تمام خاندان مسلم لیگی ہے،کرپشن کے خلاف اور کراچی رینجرز آپریشن جاری رہے گا،میرے خلاف کون کون نہیں بولتا کبھی بچا بولتا ہے کبھی چاچا اور کبھی کوئی بزرگ بولتا ہے،بلاک کیے جانے والے قومی شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے 18رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے،10کروڑ10لاکھ خاندانوں کے سربراہوں کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کا عمل مکمل کیا،86ہزار380افراد اجنبی پائے گئے جو مختلف خاندانوں میں جعل سازی کے ذریعے شامل کیے گئے تھے،ساڑھے تین لاکھوں میں ساڑھے چار لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے،جن افراد کے شناختی کارڈ کینسل کیے گئے ہیں ،ان کے پاسپورٹ بھی کینسل کردئیے جائیں گے،بلاک شناختی کارڈ کی بحالی کا میکانزم بھی تیار کرلیا ہے،‘خانانی اینڈ کالیا کیس کا بیشتر ریکارڈ ضائع کیا جا چکا ہے۔۔وہ جمعہ کویہاں نادرا ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے معاملے پر بہت توجہ دی ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے تقریباً 500 شناختی کارڈ اور صرف چند پاسپورٹ منسوخ کئے جبکہ گزشتہ حکومتوں خاص طور پر پرویز مشرف دور میں دیدہ دلیری سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹ دئیے گئے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ گزشتہ دور میں پاکستانی پاسپورٹ انسانی سمگلنگ میں بھی استعمال کئے گئے۔ بیرون ملک دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے وہ افراد پاکستانی نہیں تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ 90 دن کے اندر 9 کروڑ 50 لاکھ غیر قانونی سمز بند کی گئیں۔ کہا گیا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق ایک نا ممکن عمل ہے مگر نادرا کے فرض شناس عملہ اور افسروں نے شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے دن رات کام کیا اور نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء سے پہلے شناختی کارڈز کی تصدیق کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 2011 میں 26 اور 2012 ء میں 93 شناختی کارڈز منسوخ کئے گئے جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 86 ہزار 380 جعلی شناختی کارڈز کی نشاندہی ہوئی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تصدیق کے دوران ساڑھے 4 لاکھ شناختی کارڈز منسوخ کئے گئے اور غیر ملکیوں کو جاری کئے گئے 32 ہزار سے زائد پاسپورٹ منسوخ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ ہماری سلامتی اور قو می وقار کا مسئلہ ہے۔ 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی معاملے کا جائزہ لے گی اور نادرا ہر مہینے رپورٹ دے گا۔ جن پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے ہیں وہ جلد بحال ہو ں گے۔ چوہدری نثار نے کہاکہ 1978ء سے قبل اراضی کا ریکارڈ یا سرکاری ملازمت کا ثبوت دینے پر کارڈ بحال ہو گا۔ 1978 ء سے پہلے کے پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد پر بھی شناختی کارڈز بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہریت بیچنے والوں کی نادرا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ملا اختر منصور کا شناختی کارڈ 2005ء میں بنایا گیا۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستان میں صحیح طریقے سے کام کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے،طالبان کمانڈرملامنصور کو جاری قومی شناختی کارڈ کے باعث اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے پاکستان پر دباؤ آرہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خانانی اور کالیا کیس کا بیشتر ریکارڈ ضائع کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…