اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کیخلاف سوشل میڈیا پر یہ کام کرنے والے اب بچ کر دکھائیں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی صدر ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی تصاویر اور کیپشن کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افراد کی کردارکشی اور بے بنیاد پراپیگنڈے سے متعلق وزارت قانون و انصاف، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
نجی اخبار کے مطابق کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے لکھے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ ویب سائٹس پر انفرادی اور گروپس کی جانب سے تصاویری اور تحریری مواد کی تشہیر کی جارہی ہے اور حکمران شخصیات کا نامزد چیف جسٹس سے تعلق جوڑ کر غلط تاثر قائم کیا جارہا ہے۔ یہ ایک آئینی ادارے سپریم کورٹ کی ساکھ، آئینی عہدے کو بدنام کرنے کی سازش ہے جو قابل سزا جرم ہے۔ ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
دریں اثناء وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے اٹارنی جنرل کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے نامزد چیف جسٹس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیدیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جھوٹی تصویر کے پیچھے جو بھی ہے، اسے اقوام کے سامنے لایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…