ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’ہم نے پاک فوج کے کس ادارے پر حملہ کرنا تھا؟‘‘ گرفتار ہونے والے خطرناک دہشتگردوں کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ زین اللہ نامی دہشتگرد خالد خراسانی نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افراد اور دفاتر کو نشانہ بنانا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائٹ ایریا سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں نے سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں۔
گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ زین اللہ نے حال ہی میں 10 دہشتگردوں پر مشتمل گروپ کراچی بھیجا تھا۔ زین اللہ نے ہی اسلحہ اور تخریب کاری کا سامان بھی فراہم کیا۔ تمام ساتھی افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ رینجرز کے دفتر اور ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ کرنا تھا۔ سلطان آباد میں پولیس بس کی ریکی بھی مکمل کر رکھی تھی۔ پولیس نے تینوں دہشتگردوں عصمت اللہ، عبدالرحمان اور زاہد کو گرفتار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…