ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ۔۔۔ عمران خان کا یوٹرن۔۔ لیگی رہنمائوں نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں محسن رانجھا ،عابد شیر علی ،طلال چوہدری اورانوشہ رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جب اپنا کیس کمزور ہوتے دیکھا تو یوٹرن لے لیا ، سپریم کورٹ نے جو بھی فیصلہ دیا ہم قبول کرینگے‘ عمران خان خود عدالتی اشتہاری ہے‘ عمران خان خود ہی کمیشن کا مطالبہ کرچکے ہیں، اب بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف کے ہر اعتراض کا جواب عدالت میں دیا ہے،تحریک انصاف کے وکیل کا کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان توہین عدالت ہے۔
وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جب اپنا کیس کمزور ہوتے دیکھا تو یوٹرن لے لیا ،عدالت کہہ چکی ہے کہ کاغذات کے تسلسل میں خلا ہوا تو فائدہ دوسری جماعت کو ہوگا۔ نعیم بخاری کا کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان توہین عدالت ہے۔ وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کی بدتہذیبی کی کئی مثالیں دیتے رہے ہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ جو عمران خان چاہیں وہی فیصلہ ہو عدالتی کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے۔
عمران خان شارٹ کٹ کے ذریعے وزیراعظم بن کر اداروں کو سجدہ ریز دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کریگی۔ عمران خان نے ثبوت پیش کرنے کا کہا تو وہ بتائیں ثبوت کہاں ہیں۔ اخباری تراشوں پر کیس پر فیصلے دیئے جائیں تو عمران خان کے خلاف بھی بہت کیس بنتے ہیں۔ اخبار میں چھپنے والی خبریں ثبوت نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ وزیراعظم ہر کام قوم کی خدمت اور عبادت کے لئے کرتے ہیں۔
عمران خان کی سیاست جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پہلے دن سے موقف تھا کہ پی ٹی آئی عدالت سے بھاگ جائے گی۔ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ محمد نواز شریف کی تقریروں میں نہیں ۔عمران خان کے موقف میں تضاد ہے۔ پہلے کمیشن نہ بننے پر لاک ڈاؤن کی دھمکیکاں دیتے رہے۔ اب کمیشن کے بائیکاٹ کی باتیں کررہے ہیں۔ روز موقف بدلنے سے بندہ وزیراعظم نہیں بنتا بلکہ بیوقوف لگتا ہے۔
عمران خان کا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیبوں پر ہوتا ہے۔ کمیشن عمران خان اور جہانگیر ترین پر بھی بنتا تھا جس کی وجہ سے وہ بھاگ گئے۔ عمران خان نے اثاثوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی چھپایا ہے۔ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…