پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ۔۔ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ بھی اسی طیارے میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ سوار تھے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں جہاز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس طیارے میں ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ بھی اپنی پوری فیملی کے ساتھ سوار تھے جو کہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ جنید جمشید چترال میں اپنے خاندان کے ساتھ چترال گئے ہوئے تھے اور انہوںنے اسی طیارے سےاسلام آباد واپس آناتھا جو کہ حادثے کا شکا ر ہو گیا ۔ جنید جمشید تبلیغی دورےپر چترال گئے ہوئے تھے ۔ جنید جمشید کے بھا ئی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنید جمشید اور ان کی فیملی ، ان کی اہلیہ، بھابھی اور سسر اسی طیارے میں سوار تھے ۔
تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں پی آئی اے کا جہاز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق 4:20منٹ پر پیپلیاں اور مجاب کے قریب پی آئی اے کا جہاز گر گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی کے 661 جہاز پر 47افراد سوار تھے جو کہ چترال سے اسلام آباد کی طرف آرہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔عینی شاہدین کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ آرڈیننس فیکٹری کے عقب میں مجاب اور پپلیاں کے قریب دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے اور یہ پہاڑی علاقہ ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ پی کے 661ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا ، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کیپٹن نے آخری بار کنٹرول سسٹم سے بار بار طیارے کے انجن کی خرابی کا تذکرہ کیا ۔ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے ۔ جن میں دو ائیر ہوسٹس اسما ، صدف اور فرسٹ آفیسر اکمل علی سوار تھے ‎۔ذرائع کے مطابق جنید جمشید چترال میں تبلیغی دورےپر گئے ہوئے تھے اور انہوںنے اسی طیارے پر واپس آنا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…