منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئےدوست ملک چین کے خوفناک جنگی جہازوں کی آمد۔۔بھارت کی دوڑیں لگ گئیں 

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) جمعہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق ایڈمرل سنیل لانبا نے نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے ۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے پاکستان کی جانب اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،آپریشنل ضرورت کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رہے گی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔جمعہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق ایڈمرل سنیل لانبا نے نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے ۔
انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ۔ہم اپنی آبدوزوں کی آپریشنل ضروریات کے مطابق اور جہاں انکی ضرورت پڑے گی تعیناتی جاری رکھیں گئے ۔گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں ہم کسی بھی تعینات طاقت سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اثاثے رکھتے ہیں۔ کب ایسا کرنا ہے ہمارے پاس اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ہے ۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…