جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

میری آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل زبیر حیات کی حسین نواز سے ملاقات کی خبر جھوٹ تھی، سینئر صحافی کا بڑا اعتراف

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اعتراف کیا ہے کہ میری ایک متنازعہ خبر جو میں نے گزشتہ دنوں دی تھی وہ مجھے میرے ایک ذرائع نے بتائی تھی جس پر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حسین نواز سے کوئی ملاقات نہیں کی اور یہ خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جب آئی ایس پی آر جیسا معتبر ادارہ اس خبر تردید کر رہا ہے تو وہی بات ٹھیک ہے۔ ہمیں جس نے یہ خبر دی تھی وہ غلط ہے۔ اس خبر پرجس کی بھی دل آزاری ہوئی ہو میں اس پر معافی چاہتا ہوں لیکن سیاستدانوں پر بات کرنا ہمارا کام ہے اور وہ ہم کریں گے ، ہمیں سب لوگ آرمی کے ساتھ ہمیشہ پائیں گے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…