اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

الوداعی عشائیے کے دوران ایک ایسا شخص جس کے پاس وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف خود چل کر گئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں دیے جانے والے عشائیہ کے دوران مہمانوں کیلئے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کو یہ موسیقی اتنی پسند آئی کہ تعریف کرنے کیلئے وہ دھنیں بجانے والے کے پاس پہنچ گئے۔عشایئے کے دوران موسیقی کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا تھا اور کھانے کے دوران مدھر دھنیں مہمانوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں۔
عشائیہ میں مختلف دھنیں بجائی گئیں جن میں نعتیہ کلام تاجدار حرم، آج جانے کی ضد نہ کرو، میریا ڈھول سپاہیا اورچاندنی راتیں مہمانوں کو محظوظ کرتی رہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو یہ دھنیں اتنی زیادہ پسند آئیں کہ دونوں ہی دھنیں بجانے والے کے پاس گئے اور اس کی تعریف کی۔ عشائیے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے تمام مہمانوں کو مصافحہ کرکے خود رخصت کیا۔
دریں اثناء الوداعی عشائیے میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا جس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، ایئر چیف مارشل سہیل امان،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں موجود تھے حکومتی شخصیات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، مشاہد حسین سید سمیت شیخ روحیل اصغر بھی الوداعی عشایئے میں شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ۔ آرمی چیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر مملکت رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا ۔جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تقریب کا مقصد آرمی چیف راحیل شریف کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ?راحیل شریف نے بطورآرمی چیف شاندارخدمات انجام دیں۔
جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاعی خدمات کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی قابلیت کی بنا پر آرمی چیف مقرر کیا گیا اور راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خود کو بے مثال سپہ سالار ثابت کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔
بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپر شکر گزار ہوں۔جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کے ساتھ ہی تالیوں ہال گونج اٹھا،تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…